ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کی ہلاکت پر بنائی جانیوالی انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش کردی

جمعہ 21 نومبر 2014 15:53

ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کی ہلاکت پر بنائی جانیوالی انکوائری کمیٹی ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21نومبر 2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کی ہلاکت پر بنائی جانیوالی انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش کردی ہے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی سامنے نہ آسکی آکسیجن اور نصب مشینری معمول کے مطابق کام کررہی ہے تاہم سہولیات کے فقدان کو دور کرنے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے باخبر ذرائع کے مطابق کنوینر ڈائریکٹر ہیلتھ اینڈ سروسزہیڈکوارٹر لاہور ڈاکٹر محمد جمیل کی سربراہی میں ممبران سروسز ہسپتال لاہو رکے پروفیسر ڈاکٹر ہمایوں اقبال ‘ ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل محکمہ صحت پنجاب ڈاکٹر محسن محمود سرور اور سیکشن آفیسر محکمہ صحت مظہر محمود نے پیش کی جانیوالی رپورٹ میں کہا ہے کہ بچوں کی نرسری میں آکسیجن کی کوئی کمی نہ تھی اور تمام مشینری معمول کے مطابق کام کررہی تھی تاہم ہسپتال کو حکومت کی جانب سے فراہم کی جانیوالی سہولتوں کو ناکافی قرار دیا گیا ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز ‘نرسوں اور دیگر عملہ کی تربیت کیلئے سینئر ڈاکٹروں کو سرگودھا بھجوایا جائے تاکہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پیش کی جانیوالی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرنے والے بچوں کی پیدائش قبل از وقت ہوئی اور نجی ہسپتالوں سے انہیں سیرئس حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کی نرسری میں لایا گیا ٹیم نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو یہ بھی سفارش کی کہ ایکویٹرز مشین کی کمی کو دور کیا جائے اور دیگر سفارشات بھی پیش کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :