خیبر پختونخواہ بار کونسل کے انتخابا ت کل ہونگے

جمعہ 21 نومبر 2014 15:53

پشاور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء)خیبر پختونخواہ بار کونسل کے انتخابا ت کل ہفتہ کوہونگے جس کیلئے صوبے کو چھ مختلف زونوں میں تقسیم کیا گیا ہے خیبر پختونخواہ بار کونسل کے اگلے پانچ سال کیلئے بار کے ممبران کا انتخابی عمل آج 22نومبر کو ہوگا ۔

(جاری ہے)

زون ون پشاور کے سات سیٹوں کیلئے 62امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے ہیں جبکہ نوشہرہ اور چارسدہ کے ایک ایک سیٹ کیلئے بالترتیب چار اور تین امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں- زون ٹو مردان کی دو سیٹوں کیلئے نو امیدواروں جبکہ صوابی کے ایک سیٹ کیلئے چھ امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں زون تھری میں کرک کے ایک سیٹ کیلئے تین جبکہ ہنگو اور کوہاٹ کے ایک مشترکہ سیٹ کیلئے تین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں اسی طرح زون فور میں بنوں کے ایک سیٹ کیلئے تین امیدواروں ڈی آئی خان اور ٹانک کے د و سیٹوں کیلئے پانچ امیدواروں لکی مروت کے ایک سیٹ کیلئے تین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں زون فائیو ایبٹ آباد کے دو سیٹوں کیلئے دس امیدواروں کے مابین مقابلہ ہے جبکہ ہری پور کے ایک سیٹ پر پانچ اور مانسہرہ اور بٹگرام کے دو سیٹوں پر چھ امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگا اسی طرح زون سکس میں بونیر ملاکنڈ اور بٹ خیلہ کے ایک سیٹ پر چار امیدوار چترال کے ایک سیٹ پر چار امیدوار دیر اپر لوئر کے ایک سیٹ پر پانچ امیدوار مینگورہ و سوات کے ایک سیٹ پر تین امیدواروں اور شانگلہ اور کوہستان کے ایک سیٹ پر چھ امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگا-خیبر پختونخواہ بار کونسل کے زیر انتظام ہونیوالے سال 2014-19 کے انتخابات میں پچیس اضلاع میں انتخابات کیلئے سینئر سول ججز کو پریذیڈانگ آفیسر اور تیرہ بار ایسوسی ایشن کے تیرہ سینئر موسٹ ججز کو پولنگ آفیسر کی حیثیت سے فرائض انجام دینگے