کراچی، انسانی اعضاء کے کاروبار میں ملوث دو ملزمان گرفتار

جمعہ 21 نومبر 2014 15:51

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے )نے کراچی ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے انسانی اعضاء کے کاروبار میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر گردہ بیچنے بھارت جانے والے دو ملزمان گرفتارکیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ملزم رضوان مبینہ طور پر سرفراز کو اس کا گردہ بیچنے بھارت لیکر جارہا تھا۔تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم سرفرازنے 5 لاکھ روپے میں گردہ بھارت میں فروخت کرنا تھا۔ ملزمان کے قبضے سے جعلی دستاویزات برآمد کرلی گئی ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :