چین سائبر حملے سے پورے امریکا کی بجلی کاٹ سکتا ہے،امریکا

جمعہ 21 نومبر 2014 15:45

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) چین سائبر حملے کر کے پورے امریکا کی بجلی کاٹ سکتا ہے، نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے سربراہ نے خبردار کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلا غ کے مطابق واشنگٹن میں کانگریس کی ہاوٴس انٹیلی جنس کمیٹی کو بریفنگ میں نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے سربراہ ایڈمرل مائیکل روجرز نے بتایا کہ چین کے پاس خطرناک حد تک سائبر حملوں کی صلاحیت ہے، وہ چاہے تو پورے امریکا کی بجلی بھی کاٹ سکتا ہے، جلد کچھ نہ کیا گیا تو بڑا نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :