پیپلزپارٹی وفاق کی علامت ہے “ہمیشہ غریبوں کیلئے کام کیا اسی وجہ سے پورے ملک میں سب سے بڑی مقبول جماعت ہے

سابق مشیرحکومت آزادکشمیر سردارامجدیوسف کا اجتماع سے خطاب

جمعہ 21 نومبر 2014 14:56

عباسپور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء )سابق مشیرحکومت آزادکشمیر سردارامجدیوسف نے یونین کونسل چفاڑ کے دوردرازعلاقوں کادورہ کیا کلساں کے مقام پرایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی وفاق کی علامت ہے عوام کی جماعت ہے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریبوں کیلئے کام کیا اسی وجہ سے پورے ملک میں سب سے بڑی مقبول جماعت ہے سردارامجدیوسف نے کہاکہ یونین کونسل چفاڑ کے مسائل حکومت حل کرے گی غریبوں کے بچوں کوروزگارملے گا میں برادری ازم پریقین نہیں رکھتا یہاں کی سب برادریاں پیپلزپارٹی کا خوبصورت گلدستہ ہے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے جو اعلانات عباسپورمیں کئے ہیں اورصدرریاست سردارمحمدیعقوب خان نے ان پر جلد کام شروع ہوگا اورجماعت کیلئے کام کرینگے انشاء اللہ تعالی آئندہ بھی پیپلزپارٹی دوتہائی اکثریت سے کامیاب ہوکر حکومت بنائے گی سردارامجدیوسف نے کہاکہ ایل اے سترہ پونچھ میں بڑی تعدادمیں پیپلزپارٹی میں لوگوں کی شمولیت اس بات کی غمازی ہے کہ لوگ اب پیپلزپارٹی کو عوام کی نمائندہ جماعت سمجھتے ہیں انشاء اللہ تعالی عوام کی خدمت کرونگا لوگوں کے دروازے ہروقت کھولے ہیں میں عوام سے رابطہ کرونگا جلسہ سے شفیع شاہین ایڈووکیٹ ،بی ایچ ایم سردارنذیراورکئی رہنما وٴں نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)