”بلو رانی“ کے عشق میں مبتلا ہوں اس لئے آج لاڑکانہ نہیں جا رہا: شیخ رشید

جمعہ 21 نومبر 2014 14:45

”بلو رانی“ کے عشق میں مبتلا ہوں اس لئے آج لاڑکانہ نہیں جا رہا: شیخ رشید

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21نومبر 2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مجھے گرفتار کر لیں بڑا عرصہ ہو گیا سسرال گئے ہوئے۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا جلاﺅ گھیراﺅ ان کی پالیسی نہیں ہے،ان کو جواب دیا کہ نااہل حکومت کو ختم ہونا چاہئے،میری اپنی پارٹی ہے اور تحریک انصاف کا اتحادی ہوں، میں صرف عمران کو جانتا ہوں، تحریک انصاف سے میرا کوئی تعلق نہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میں ”بلو رانی“ کے عشق میں مبتلا ہوں اس لئے لاڑکانہ نہیں جا رہا، نواز حکومت کیخلاف ٹینک، توپ لے کر نہیں نکل رہے، حکومت طاقت کا مظاہرہ کرے گی تو عوام آواز اٹھانے کا حق رکھتے ہیں۔ یہ حکومت 23 مارچ تک رہی تو اپنی شکست تسلیم کر لوں گا، لاڑکانہ آئندہ دنوں میں ضرور جاﺅں گا۔شیخ رشید کاکہنا تھاکہ جب سے ہوش سنبھالا ہے تحریکیں ہی دیکھیں، ساری زندگی جلسہ، جلوس کھیلا ہے، بزدل آدمی کا عمران خان کے ساتھ کوئی کام نہیں۔

متعلقہ عنوان :