چین ہماری سرحدی حدود میں سڑکوں کی تعمیر فور ی طور پر روک دے ،بھارت کا انتباہ

جمعہ 21 نومبر 2014 14:26

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) بھارت نے چین کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسکی حدود میں سڑکوں کی تعمیر کا عمل فور ی طور پر روک دے اگر ایسا نہ کیا گیا تو بھارتی فورسز کے پاس اس کا توڑ کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچے گا،پڑوسی ملک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن چین کو ہمارے جذبات کا احترام کرنا ہوگا۔جمعہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے اور خوشگوار تعلقات چاہتا ہے تاہم چین کو بھارتی حدود میں سڑکوں کی تعمیر روکنی ہوگی ۔

انھوں نے کہاکہ چین کو بھارتی حدود کی خلاف ورزی اور سڑکوں کی تعمیر کا عمل ختم کردینا چاہیے ہم چین کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن چین کو ہمارے جذبات کا احترام کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ اگر چین نے بھارتی حدود میں سڑکوں کی تعمیر کا کام بند نہ کیا تو آخری حربے کے طور پر بھارتی فورسز کے پاس اس کا توڑ کرنیکے علاوہ کوئی اور متبادل نہیں بچے گا۔

واضح رہے کہ بھارت کی سرحدی حدود پر چینی فوج کی دراندازی دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کی وجہ ہے۔چینی صدر جنپنگ کے دورہ بھارت کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے سرحدی حدود پر چینی مداخلت کا معاملہ اٹھایا تھااوردونوں ممالک کے درمیان سرحدی امور پر جلد سے جلد بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :