نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کے شرکا کا ائیر ہیڈ کوارٹر ز کا دورہ

جمعہ 21 نومبر 2014 14:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء )نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے جمعہ کو ائیر ہیڈ کوارٹر ز کا دورہ کیا ۔ وفد کی سربراہی میجر جنرل نوئل آئی کھوکھر نے کی۔ سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاء کو پاک فضائیہ کے تنظیمی ڈھانچے اور ذمہ داریوں پر ایک تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

بعد ازیں، پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے سیکورٹی ورکشاپ کے وفد سے ملاقات کی اور ان کے سوالات کے جوابات دیئے۔ نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کے وفد میں اعلیٰ ملٹری اور سول عہدیداران ، پیشہ ورانہ ماہرین اور پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لوگ شامل تھے۔