Live Updates

ڈبل سنچری کی تیاری کر رہا ہوں، اصل مقصد عوام کے لئے حقوق لینا ہے، عام آدمی دھکے کھاتا ہے، انصاف نہیں ملتا، سیاستدان ہر بار پیسے خرچ کر کے جیت جاتے ہیں، سب جانتے ہیں 2013کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی، تحقیقات کرانے کے لئے کوئی تیار نہیں، جب تک دھاندلی کے ذمہ داروں کو سزا نہیں ملتی، تب تک انصاف کا نظام نہیں آے گا، سندھ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، سندھ کی عوام دوسرے صوبوں کی طرح چند لوگوں کے ظلم کا شکار ہیں، وہ اپنے حقوق کیلئے نکلیں گے، سندھ کی عوام تبدیلی چاہتے ہیں

چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی لاڑکانہ جلسے کیلئے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو

جمعہ 21 نومبر 2014 14:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سنچری کے بعدڈبل سنچری کی تیاری کر رہا ہوں، ہمارا اصل مقصد پاکستان کی عوام کے لئے حقوق لینا ہے، عام آدمی دھکے کھاتا ہے، انصاف نہیں ملتا، سیاستدان ہر بار پیسے خرچ کر کے جیت جاتے ہیں، سب جانتے ہیں 2013کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی، تحقیقات کرانے کے لئے کوئی تیار نہیں، جب تک دھاندلی کے ذمہ داروں کو سزا نہیں ملتی، تب تک انصاف کا نظام نہیں آے گا، سندھ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، سندھ کی عوام بھی دوسرے صوبوں کی طرح چند لوگوں کے ظلم کا شکار ہیں، وہ اپنے حقوق کیلئے نکلیں گے، سندھ کی عوام بھی تبدیلی چاہتے ہیں۔

وہ جمعہ کو لاڑکانہ جلسے کیلئے روانگی سے قبل بنی گالا میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ درباری پرویز رشید کو کہتا ہوں کہ میرے تو سارے اثاثے ڈکلیئر ہیں، اگر نواز شریف نے کرپشن نہیں کی تو اثاثے ڈکلیئر کرنے سے کیوں ڈرتے ہیں اور اپنی جائیداد بچوں کے نام پر کیوں بنا رکھی ہے، میرے سارے اثاثے میرے اپنے نام پر ہیں، میری طرح وہ بھی اپنے اثاثے ڈکلیئر کریں، میرا چیلنج ہے جو اثاثے میرے نام پر نہیں ہیں وہ مجھ سے لے کر غریبوں کو دے دیں۔

عمران خان نے کہا کہ (ن) لیگ چھٹی بار حکومت کر رہی ہے، لیکن عوام کیلئے کبھی کوئی اقدامات نہیں کئے، عالمی ماکیٹ میں 5ماہ میں پٹرول کی قیمتوں میں 25فیصد کمی ہوئی، انہوں نے چند روپے کم کر دی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے، صرف اوور بلنگ کے ذریعے عوام سے 40ارب روپے لوٹ لئے گئے، بہاولپور میں کسانوں نے اوور بلنگ کے خلاف احتجاج کیا تو ان کے ٹریکٹر توڑ دیے گئے۔ انہوں نے کہا کے ہمارا ڈی چوک پر احتجاج اور 100 دن کا دھرنہ پر امن رہا، پم نے ایک دن بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لیا، ہم اگے بھی قانون نہیں توڑیں گے، احتجاج ہمارا حق ہے، ہمارا 30نومبر کا جلسہ ڈی چوک پر ہی ہو گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات