ہمیں وسائل اور توانائیاں غیروں کے لئے نہیں اپنے خطے اور عوام کے لئے استعمال کرنی چاہئیں،پاکستان تاجکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے،پاکستان کی خارجہ پالیسی میں تاجکستان کو خاص مقام حاصل ہے،پاکستان پڑوسیوں خاص طور پر اسلامی ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات کا خواہاں ہے، کاسا 1000 معاہدہ پاکستان، افغانستان اور تاجکستان سمیت پورے خطے کے مفاد میں ہے، منصوبے پر جلد کام شروع ہوجائے گا

صدر ممنون حسین کی تاجکستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 21 نومبر 2014 14:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ ہمیں وسائل اور توانائیاں غیروں کے لئے نہیں اپنے خطے اور عوام کے لئے استعمال کرنی چاہئیں،پاکستان تاجکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،پاکستان کی خارجہ پالیسی میں تاجکستان کو خاص مقام حاصل ہے،پاکستان پڑوسیوں خاص طور پر اسلامی ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات کا خواہاں ہے، کاسا 1000 معاہدہ پاکستان، افغانستان اور تاجکستان سمیت پورے خطے کے مفاد میں ہے، منصوبے پر جلد کام شروع ہوجائے گا، ہمیں وسائل اور توانائیاں غیروں کے لئے نہیں اپنے خطے اور عوام کے لئے استعمال کرنی چاہئیں۔

جمعہ کوصدر ممنون حسین سے تاجکستان کے وزیر خارجہ اسلوف سراج الدین نے ایوان صدر ا میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان تاجکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور پاکستان کی خارجہ پالیسی میں تاجکستان کو خاص مقام حاصل ہے۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان پڑوسیوں خاص طور پر اسلامی ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات کا خواہاں ہے، صدر مملکت نے کہا کہ کاسا 1000 معاہدہ پاکستان، افغانستان اور تاجکستان سمیت پورے خطے کے مفاد میں ہے۔

انھوں نے امید ظاہر کی کہ اس منصوبے پر جلد کام شروع ہوجائے گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں وسائل اور توانائیاں غیروں کے لئے نہیں اپنے خطے اور عوام کے لئے استعمال کرنی چاہئیں۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے تاجکستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ تاجکستان ٹرانسٹ ٹریڈ کے ذریعے پاکستان سے مزید تعاون کا خواہش مند ہے۔ صدر مملکت نے تاجکستان کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی اور کہا کہ ہم تاجک صدر کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔

ان کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ صدر مملکت نے اپنے تاجک ہم منصب کے لئے نیک خواہشات کا پیغام بھی بھجوایا۔ ملاقات کے دوران انفراسٹرکچر، روڈ لنک اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سلسلے میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔