دبئی ٹیسٹ : پاکستان نے کھانے کے وقفے پر 1وکٹ کھو کر 32رنز بنا لیے

جمعہ 21 نومبر 2014 14:16

دبئی ٹیسٹ : پاکستان نے کھانے کے وقفے پر 1وکٹ کھو کر 32رنز بنا لیے

دبئی (اردو پوائنٹ اخبار تاز ہ ترین ۔ 20نومبر 2014ء ) دوسرے ٹیسٹ کے پانچویں دن پاکستان نے کھانے کے وقفے تک 1 وکٹ کے نقصان پر 32رنز بنا لیے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور 8کے مجموعی سکوری پر توفیق عمر چار رنز بنانے کے بعد ٹم ساؤتھی کی گیند پر وکٹ کیپر واٹلنگ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے ۔ توفیق عمر کے آؤٹ ہونے کے بعد اظہر علی بیٹنگ کرنے کے لیے آئے اور انہوں نے شان مسعود کے ہمراہ محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے کھانے کے وقفے تک نیوزی لینڈ کو کوئی اور وکٹ حاصل کرنے سے محروم رکھا ۔

کھانے کے وقفے پر پاکستان نے 14اوورز میں 1وکٹ کے نقصان پر 32رنز بنالیے تھے اور اظہر علی 13اور شان مسعود11رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ پاکستان کو میچ میں کامیابی حاصل کر نے کے لیے 58اوورز میں مزید 229رنز درکار ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پانچویں دن جب کھیل شروع ہوا تو روس ٹیلر 77اور مارک کریگ بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود تھے ۔ دو نوں کھلاڑیو ں نے سکور میں تیزی سے اضافہ کرنا شروع کیا اور اس دوران روس ٹیلر نے اپنے ٹیسٹ کیریئرکی 12ویں اور پاکستان کے خلاف پہلی ٹیسٹ سنچری مکمل کی ۔

مارک کریگ 34رنز بنانے کے بعد یاسر شاہ کی گیند پر راحت علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔ روس ٹیلر 104رنز بنانے کے بعد سرفراز احمد کے ہاتھوں سٹمپ ہوکر یاسر شاہ کا پانچواں شکار بنے ۔ ٹم ساؤتھی نے ذوالفقار بابر کو ایک اوور میں تین چھکے لگائے تاہم چوتھا چھکا لگاتے ہوئے کیچ آؤٹ ہوگئے جس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگ 250رنز 9کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی ۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 5اور ذوالفقار بابر نے 4مہرے کھسکائے ۔ پاکستان کو دوسرا ٹیسٹ جیتنے اور سیریز اپنے نام کر نے کے لیے 72اوورز میں 261رنز کا ٹارگٹ ملاہے ۔

متعلقہ عنوان :