ہنگو میں ایک گھر سے چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ‘ دس مشتبہ افراد گرفتار

جمعہ 21 نومبر 2014 13:19

ہنگو(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) ہنگو میں ایک گھر سے چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا چھاپے میں 10مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر دو آبہ کے علاقہ توڑا وڑی میں ایک گھر پر چھاپے کے دوران 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا ہے،گھر سے 5راکٹ لانچر،2مارٹر گولے،درجنوں دستی بم،2ڈیٹو نیٹر،تین ڈبوں سے کارتوس اور ایک کلو بارودی مواد برآمد ہوا ہے ۔ گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے ۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

متعلقہ عنوان :