برطانیہ ‘پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس کی دولت مشترکہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

جمعہ 21 نومبر 2014 13:18

لندن (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس نے دولت مشترکہ کے سیکرٹری جنرل کملیش شرما سے یہاں کامن ویلتھ سیکرٹریٹ میں خیرسگالی ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سید ابن عباس نے کملیش شرما کو یقین دلایا کہ دولت مشترکہ کے ساتھ پہلے سے موجود مضبوط اور تعمیری سرگرمیوں میں اضافہ پاکستان کی خواہش ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان دولت مشترکہ کے نوجوان پروفیشنلز کیلئے شروع کردہ پروگرام میں سرگرمی سے حصہ لے گا۔ انہوں نے پاکستانی طلبہ کیلئے دولت مشترکہ کے سکالرشپوں میں اضافہ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے سیکرٹری جنرل کو ایشیائی پارلیمانی فورم کا حصہ بننے کی پاکستانی خواہش سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ مقامی حکومتوں اور تعلیم کے شعبوں میں دولت مشترکہ کی مہارت سے استفادہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :