لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب کے دوران کانفرنس ہال گو نواز گو کے نعروں سے گونج اٹھا

جمعہ 21 نومبر 2014 13:03

لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب کے دوران کانفرنس ہال گو نواز گو کے نعروں سے گونج ..

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21نومبر 2014ء) بلوچستان یونیورسٹی میں جاری لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب میں حکومت مخالف نعرہ گو نواز گو لگایا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبد المالک مہمان خصوصی کے طور پر تقریب میں شریک تھے اور اس موقع یونیورسٹی کے پروفیسر مننان کی جانب سے حکومت مخالف نعرہ لگایا گیا جس کی وجہ سے حال میں بدنظمی پیدا ہو گئی ۔انتظامیہ کی جانب سے اس حرکت پر پروفیسر کو کانفرنس ہال سے باہر نکال دیا گیا اور تقریب کو دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :