ہائیکورٹ نے 30نومبر کو اسلام آباد میں جلسہ رکوانے کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی

جمعہ 21 نومبر 2014 13:02

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کا 30نومبر کو اسلام آباد میں جلسہ رکوانے کے لئے کیلئے دائر درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے وفاقی، پنجاب حکومت اور عمران خان کو نوٹس جاری کردیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان حالات کو خانہ جنگی اور انتشار کی طرف لے جانا چاہتے ہیں اس لئے 30نومبر کا جلسہ رکوانے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

(جاری ہے)

جسٹس خالد محمود خان نے درخواست پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مارچ رکوانے کے لیے بھی حکم جاری کیاتھااس کاکیابنا سب کومعلوم ہے۔ عدالتوں، آئین اور قانون کا مذاق اڑایا جاتا ہے تاہم ہر قیمت پر آئین کا تحفظ ضروری ہے۔جسٹس خالد محمود نے درخواست گزار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جلسے کی اجازت دینا چاہتی ہے توآپ کو کیااعتراض ہے جبکہ میڈیا میں یہ آتا ہے کہ حکومت کوجلسے سے کوئی پریشانی نہیں ۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت سمیت پنجاب حکومت اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو 24 نومبر تک نوٹسز جاری کردیئے۔

متعلقہ عنوان :