Live Updates

سابق صدر زرداری نے پارٹی کے یوم تاسیس پر پی ٹی آئی کے ساتھ رابطے کرنے والے راہنماوٴں کو ملاقات کے لئے بلا لیا،یوم تاسیس کو ہلڑ بازی سے بچانے کے لئے متنازعہ امور پر بات کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی،یوم تاسیس سے پہلے اعلیٰ سطحی اجلاس میں پارٹی راہنماوٴں کو پی ٹی آئی میں جانے سے روکنے کے لئے تنظیمی تبدیلیوں سمیت اہم فیصلے کئے جا سکتے ہیں

جمعہ 21 نومبر 2014 12:25

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی کے یوم تاسیس پر پی ٹی آئی کے ساتھ رابطوں میں رہنے والے راہنماوٴں کو ملاقات کے لئے بلا لیا،یوم تاسیس کو ہلڑ بازی سے بچانے کے لئے متنازعہ امور پر بات کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی،یوم تاسیس سے پہلے اعلیٰ سطحی اجلاس میں پارٹی راہنماوٴں کو پی ٹی آئی میں جانے سے روکنے کے لئے تنظیمی تبدیلیوں سمیت اہم فیصلے کئے جا سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر ن آصف علی زرداری نے لاہور میں 30نومبر کو ان راہنماوٴں کو خصوصی طور پر ملاقات کے لئے بلایا ہے جو تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے مخدوم شاہ محمود قریشی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ان راہنما وٴں کو با قاعدہ دعوت دے دی گئی ہے اور ان میں سے جو افراد بیرن ملک ہیں انکو بھی دعوت دینے کے ساتھ وطن واپسی کا کہہ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری کسی بھی قیمت پر پارٹی کے راہنماوٴں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی روکنا چاہتے ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب سے تعلق رکھنے والے جو راہنما پی ٹی آئی میں جانے کے لئے شاہ محمود قریشی کے ساتھ رابطے میں ہیں انہیں پیپلز پارٹی سے تحفظات ہیں۔جسکے لئے ذرائع کے مطابق زرداری یوم تاسیس کی تقریب والے دن اعلیٰ سطحی اجلاس میں پارٹی میں تنظیمی تبدیلیوں سمیت اہم فیصلے کر سکتے ہیں جن کا اعلان بلاول بھٹو اپنی تقریر میں کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :