کراچی پولیس اور رینجرز کی کارروائیوں میں 3 ملزمان ہلاک

جمعہ 21 نومبر 2014 12:19

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس اور رینجرز کی کارروائیوں میں گینگ وار کا بد نام زمانہ کمانڈر فیض محمد عرف لالہ اورنگی سمیت 3 ملزمان ہلاک ہو گئے۔ رینجرز حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے گینگ وار کمانڈر لالہ اورنگی کا تعلق بابا لاڈلہ گروپ سے تھا۔ ملزم بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کے علاوہ ٹارگٹ کلنگ کی 59 وارداتوں میں ملوث تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے وزارت داخلہ کو ملزم کے سر پر 15 لاکھ روپے انعام مقرر کرنے کی سفارش بھی کی گئی تھی۔ مقابلے میں فیض محمد کا قریبی ساتھی نعیم بھی ہلاک ہوا۔ لیاری میں پولیس اور رینجرز کی ہونے والی دوسری مشترکہ کارروائی میں ایم کیو ایم کے 5 کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث گینگ وار کا اہم کارندہ یونس مادہی مارا گیا۔ ملزم کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے تھا اور وہ پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔

متعلقہ عنوان :