ہنگو پولیس کارروائی ، بھاری اسلحہ گولہ بارود برآمد، 10 افراد گرفتار

جمعہ 21 نومبر 2014 12:19

ہنگو(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) ہنگو میں پولیس کے ایک گھر سے چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برا مد ہوا ہے،چھاپے میں 10مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیاگیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کوپولیس کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر دو آبہ کے علاقہ توڑا وڑی میں ایک گھر پر چھاپے کے دوران 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا ۔گھر سے 5راکٹ لانچر،2مارٹر گولے،درجنوں دستی بم،2ڈیٹو نیٹر،تین ڈبوں سے کارتوس اور ایک کلو بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :