کراچی ، میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی بھارتی ماہی گیروں کے خلاف کارروائی، 61 ماہی گیر وں کو گرفتار کر لیا گیا

جمعہ 21 نومبر 2014 12:19

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) کراچی میں میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی پاکستانی سمندری حدود میں خلاف ورزی کرنے والے بھارتی ماہی گیروں کے خلاف کارروائی کر کے 61 بھارتی ماہی گیر وں کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے پاکستانی سمندری حدود میں خلاف ورزی کرنے والے 61بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا۔گرفتار کئے جانے والے بھارتی ماہی گیر 11 کشتیوں پر سوار تھے۔گرفتار کئے جانے والے بھارتی ماہی گیروں کو ڈاکس تھانے منتقل کیا گیا ۔ ماہی گیروں کے خلاف فارن ایکٹ اور فشریریز ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :