سرگودھا: اسپتال میں مزید دو نوزائیدہ بچے جان کی بازی ہار گئے

جمعہ 21 نومبر 2014 12:18

سرگودھا: اسپتال میں مزید دو نوزائیدہ بچے جان کی بازی ہار گئے

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21نومبر 2014ء)سرگودھا کے گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال میں سہولیات کی عدم فراہمی بچوں کی جان کی دشمن بن گئی۔ آج بھی دو معصوم کلیاں کھلتے ہی مرجھا گئیں۔ تیسرے روز مرنے والے بچوں کی تعداد تیرہ ہو گئی ہے۔ نومولود بچوں کی اموات پر لواحقین سراپا احتجاج ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ اموات انکوبیٹرز کی کمی کے باعث ہوئیں۔

اسپتال میں ساٹھ بچے داخل تھے جبکہ انکوبیٹرز کی تعداد صرف پانچ ہے۔

(جاری ہے)

اسپتال انتظامیہ کے مطابق شعبہ نرسری میں اضافی عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے چوبیس گھنٹے میں مزید 20 انکیوبیٹرز اور دیگر مشینری فراہم کرنے کے لیے سیکرٹری ہیلتھ کو احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ سرگودھا میں زچگی کیلئے واحد سرکاری اسپتال گورنمنٹ مولا بخش اسپتال ہے جہاں بچوں کیلئے نرسری وارڈ ہی نہیں بنایا گیا جس کی وجہ سے بچوں کو آدھا کلومیٹر دور ڈسٹرکٹ ٹیچنگ اسپتال میں منتقل کیا جاتا ہے۔ ڈسٹرکٹ ٹیچنگ اسپتال میں نرسری تو موجود ہے لیکن خواتین وارڈ نہیں اس افسوسناک صورتحال کے باعث گزشتہ برس بھی ایک سو اکاون بچے جاں بحق ہو گئے تھے۔