پشاور ، سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ،2 اہلکار شہید

جمعہ 21 نومبر 2014 12:18

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) پشاور میں تھانہ متھرا کے قریب بازار میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 2 اہلکار شہید ہو گئے،گورنر خیبر پختونخواہ سردارمہتاب خان اور وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ۔جمعہ کو پولیس کے مطابق سی سی پی اور پشاور اعجاز نے کہاہے کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو ورسک جا رہی تھی کہ تھانہ متھرا کے قریب بازار میں ٹائم ڈیوائس کی مدد سے اسے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جہاں دونوں اہلکار زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

سی سی پی او پشاور نے کہا ہے کہ 3 سے 4 کلو گرام دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور جیسے ہی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی موٹر سائیکل کے قریب پہنچی تو اسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑادیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گئی جب کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تخریب کاروں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائی شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :