دوآبہ پولیس کا علاقہ طورہ وڑی میں ایک گھر پر چھاپہ،6افراد گرفتار بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد

جمعہ 21 نومبر 2014 12:09

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21نومبر 2014ء) دوآبہ پولیس کا علاقہ طورہ وڑی میں ایک گھر پر چھاپہ،6افراد گرفتار بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد ، اِس حوالے سے ڈی پی او ہنگو اَنور سعید کنڈی نے بتایا کہ آج جمعہ کے روز علی الصبح خفیہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او دوآبہ امیر اللہ خان کی زیر قیادت پولیس پارٹی نے دوآبہ کے علاقہ طوڑہ وڑی میں عمر فراز نامی شخص کے گھر پر چھاپہ لگایا ، اِس دوران چھ افراد گل فراز،محمد نواز،ابدئل راؤف،محمد جاسم ،محمد اسحاق،نوشیر وان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 20کلو گرام بارود ،20عدد ہینڈ گرنیڈ،7عدد راکٹ لانچر،800عدد مختلف بور کے کارتوس،12عدد ڈیٹو نیٹر،5عدد مارٹر فیوز،1عدد وائرلس سیٹ برآمد کر کے ملزمان کو تفتیش کے لئے نا معلوم مقام منتقل کر دیا اس موقع پر ڈی پی او ہنگو انور سعید کنڈی نے میڈیا کو بتایا کہ یہ لوگ ہنگو میں بڑی تخریب کاری کے غرض سے منصوبہ بندی کر رہے تھے جو کہ پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا انہوں نے کہا کہ دوآبہ کے ارد گرد علاقوں میں اب بھی ملک دشمن عناصر موجود ہے جن کے خلاف آپریشن شروع ہے اور کوئی بھی قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکے گا انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس جنگ میں پہلے بھی ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور اب بھی اپنے جانوں کا پروا نہ کرتے ہوئے علاقے اور ملک کو بچانے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ گرفتار افراد کا تعلق کلعد م تحریک طالبان سے ہیں۔

#

متعلقہ عنوان :