جماعت اسلامی کا مینار پاکستان پر تین روزہ اجتماع آج سے شروع

جمعہ 21 نومبر 2014 11:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21نومبر 2014ء) مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کے تین روزہ اجتماع کے لیے چاروں اطراف خیمہ بستیاں آباد کر دی گئی ہیں۔ جہاں ملک بھر سے آنے والے کارکن رہائش رکھیں گے۔ اجتماع کے لیے اسی فٹ لمبا تینتیس فٹ چوڑا اور سولہ فٹ بلند اسٹیج بنا لیا گیا ہے۔ اسٹیج کے سامنے والے گراؤنڈ پنڈال کے طور پر استعمال ہوگا۔

اجتماع کا آغاز جمعتہ المبارک کی اذان سے ہو گا جبکہ اختتام اتوار کی دوپہر ہوگا۔ اجتماع میں ہندو ،سکھ ،عیسائی بھی شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

ملک کے دور دراز سے آنے والی خواتین اور کارکنوں کے قافلوں کی شکل میں اجتماع گاہ میں پہنچ رہے ہیں۔ خواتین کے لئے بھی پنڈال کا الگ حصہ مختص کیا گیا ہے جبکہ ان کے تین روزہ قیام کے لیے رہائش گاہیں قائم کی جا چکی ہیں۔

خواتین کے لئے ایک ہزار جبکہ مردوں کے لئے دو ہزار واش رومز بنائے گئے ہیں۔ شرکاء کو دو وقت کا کھانا دیا جائے گا جس کے لئے چھ سو باورچی دن رات کام کریں گے ۔ کارکنان اجتماع کی کامیابی کے حوالے سے پرجوش ہیں جبکہ بچوں کے جذبے بھی توانا ہیں۔ اجتماع میں شرکت کرنے والوں کا ماننا ہے کہ اسلامی نظام کا قیام ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت دے سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :