ڈاکٹر شکیل آفریدی کو پشاور سے مردان جیل منتقل کرنے کا فیصلہ

جمعہ 21 نومبر 2014 11:59

ڈاکٹر شکیل آفریدی کو پشاور سے مردان جیل منتقل کرنے کا فیصلہ

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21نومبر 2014ء) ڈاکٹر شکیل آفریدی کو سینٹرل جیل پشاور میں سخت سیکیورٹی میں رکھا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کے باعث متعدد بار ڈاکٹر شکیل آفریدی کو پشاور جیل سے منتقل کرنے کی درخواست کی گئی تاہم اس پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مردان جیل میں خطرناک قیدیوں کیلئے الگ سے ہائی سیکورٹی سیل میں رکھا جائے گا۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی سمیت دیگرخطرناک اکیس قیدیوں کو جلد ہی مردان منتقل کر دیا جائے گا اس سلسلے میں تمام تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :