Live Updates

دھاندلی تحریک انصاف کا نہیں پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، عمران خان

جمعہ 21 نومبر 2014 11:45

دھاندلی تحریک انصاف کا نہیں پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ دھاندلی ان کا نہیں پورے پاکستان کا مسئلہ ہے۔ کہتے ہیں تمام جماعتیں مانتی ہیں گزشتہ برس انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔ لاڑکانہ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا دھاندلی والی حکومت ان لوگوں کو نوازتی ہے جن سے انھوں نے پیسہ بنانا ہوتا ہے۔

دھاندلی ان کا نہیں پورے پاکستان کا مسئلہ ہے۔ تمام جماعتیں مانتی ہیں گزشتہ برس انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا حکومت نے بجلی سے چالیس ارب روپے بنائے ہیں اور پیٹرول کی قیمت 5ماہ میں 25فی صد گری ہے اور پاکستان میں اس حساب سے قیمتیں کم نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

ان کا یہ بھی کہنا تھا اب گیس کی لوڈ شیڈنگ ہو گی۔ عمران خان نے کہا تحریک انصاف جدھر بیٹھی ہے وہیں رہے گی ہم نے ریڈ زون میں کوئی قانون نہیں توڑا۔

ڈیڑھ سال سے انصاف نہیں مل رہا۔ آج لاڑکانہ میں سونامی آ رہی ہے لوگ نکلیں گے کیونکہ ہمارا ٹارگٹ اسٹیٹس کو ہے اور سندھ کے عوام تبدیلی کیلے تیار ہیں۔ عمران خان نے کہا پرویز رشید کو بتاو میرے اثاثے ڈکلیر ہیں ۔ شریف برداران اپنے نام پر کیوں کچھ نہیں رکھتے اور جو جائیداد میرے نام پر نہیں ہے وہ غریبوں کو دے دو۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات