کراچی سمندری حدود کی خلاف ورزی، 61 بھارتی ماہی گیرگرفتار

جمعہ 21 نومبر 2014 11:01

کراچی سمندری حدود کی خلاف ورزی، 61 بھارتی ماہی گیرگرفتار

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21نومبر 2014ء) سمندری حدود کی خلاف ورزی پر اکسٹھ بھارتی ماہی گیروں کو گرفتا رکرلیا گیا ہے ، ڈاکس پولیس اسٹیشن میں فارن ایکٹ کے تحت سمندری حدود کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ میری ٹائم سیکیورٹی فورسز اور پاکستان نیوی نے سمندری حدودکی خلاف ورزی پر اکسٹھ بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ہے، ماہی گیر گیارہ کشتیوں میں سوار تھے جنہیں رات گئے ڈاکس پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

جہاں ان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت سمندری حدود کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ماہی گیروں کا مؤقف ہے کہ کھلے سمندر میں انہیں معلوم نہیں ہو پاتا کہ سمندری حدود کہاں تک ہے، جس کے باعث وہ پاکستان کی سمندری حدود پار کرگئے، جہاں انہیں سیکورٹی ایجنسیز نے گرفتار کرلیا۔ ماہی گیروں نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں انسانی ہمدردی کے تحت رہا کیا جائے جبکہ ماہی گیروں نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بھارت میں پاکستانی ماہی گیروں کو بھی رہا کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :