پوری قوم دہشت گردوں کےخلاف متحدہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

جمعہ 21 نومبر 2014 10:58

پوری قوم دہشت گردوں کےخلاف متحدہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21نومبر 2014ء) پاک افواج کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں، امریکی سیاسی قیادت کو جنرل راحیل کے دورے میں پاکستانی مؤقف بہتر طریقے سے سمجھنے کا موقع ملا۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے واشنگٹن میں گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ امریکا سے تعلقات میں بہتری آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے، عاصم باجوہ نے کہا کہ امریکا میں اعلیٰ حکام سے ملاقانوں میں بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی کے معاملات بھی زیر بحث آئے۔