آرمی چیف کی سی آئی حکام سے ملاقات، دہشتگردی کیخلاف تعاون کے عزم کا اظہار

جمعہ 21 نومبر 2014 10:58

آرمی چیف کی سی آئی حکام سے ملاقات، دہشتگردی کیخلاف تعاون کے عزم کا ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21نومبر 2014ء) جنرل راحیل شریف نے امریکی انٹیلی جنس ادارے سی آئی اے کے حکام سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان فوجی اور انٹیلی جنس معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے خطے میں دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کے بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے جنرل راحیل شریف نے امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی، آرمز سروسز کمیٹی اور سلیکٹ کمیٹی آن انٹیلی جنس سے بھی ملاقاتیں کیں۔

امریکی سینیٹ خارجہ کمیٹی نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں کامیابیوں کو سراہا اور آرمی چیف کو مبارکباد بھی دی۔ کمیٹی کے ارکان نے اعتراف کیا کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کا کمانڈ اینڈ کنٹرول اسٹرکچر تباہ کر دیا ہے۔ امریکی سینیٹرز نے پاک امریکا مضبوط اور طویل المدتی شراکت داری قائم رکھنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :