پشاور: سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، دو اہلکار شہید

جمعہ 21 نومبر 2014 10:53

پشاور: سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، دو اہلکار شہید

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21نومبر 2014ء) سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پشاورسے ورسک جا رہی تھی گاڑی جیسے ہی گھڑی مستجاب پہنچی زوردار دھماکا ہو گیا۔ پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے کر امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

ایس پی رورل شاکراللہ بنگش کے مطابق دھماکا خیزمواد موٹرسائیکل میں نصب تھا جس کا وزن چار سے پانچ کلوگرام تھا۔ دھماکے میں دو سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں دو سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :