پاکستان میں داعش کے نام پر وال چاکنگ اور سوشل میڈیا پر ان کی تشہیر اسرائیلی اور امریکی ایجنڈہ ہے ، انجمن طلباء اسلام ،

یہودی لابی کی نظریں پاکستان کی اٹیمی قوت پر ہے اور اس کوتباہ کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں، داعش مردہ باد ریلی سے شرکا ء کا خطاب

جمعرات 20 نومبر 2014 23:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) پاکستان میں داعش کے نام پر وال چاکنگ اور سوشل میڈیا پر ان کی تشہیر اسرائیلی اور امریکی ایجنڈہ ہے یہودی لابی کی نظریں پاکستان کی اٹیمی قوت پر ہے اور اس کوتباہ کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں ان خیالات کا اظہار انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب کے سامنے داعش مردہ باد ریلی سے شرکا نے کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انجمن طلباء اسلام پنجاب کے نائب ناظم سید وقار علی شاہ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما آغاذیفم سٹیپ فارورڈ کے رہنماملک خاؤر جعفری نے کہاکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پاکستان میں داعش کی وال چاکنگ کرکے خوف و ہراس کی فضاء پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کیا جاسکے اور پاکستان کی ایٹمی طاقت کو نشانہ بنایا جاسکے انہوں نے کہاکہ مغربی طاقتوں کی آنکھوں میں پاکستان بری طرح کھٹک رہا ہے اور پاکستان میں دہشت گردی اور فرقہ واریت کو فروغ دیا جارہا ہے تاکہ عراق اور شام کی طرح پاکستان میں بھی خانہ جنگی کی راہیں ہموار کرکے اسے تباہ کیاجاسکے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ داعش کے نام پر وال چاکنگ اور سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے

متعلقہ عنوان :