بھارتی فوج کی جانب سے ایک ہفتہ کی خاموشی کے بعد ایک بار پھر سیز فائیر لائن کی خلاف ورزی،

پانڈو سیکٹر کی سول آبادی پر راکٹ فائیر کر دیا، ایک شخص زخمی،سی ایم ایچ ہسپتال منتقل

جمعرات 20 نومبر 2014 23:28

چناری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) بھارتی فوج کی جانب سے ایک ہفتہ کی خاموشی کے بعد ایک بار پھر سیز فائیر لائن کی خلاف ورزی پانڈو سیکٹر کی سول آبادی پر راکٹ فائیر کر دیا ایک شخص زخمی لائن آف کنٹرول سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں سول آبادی میں شدید خوف و ہراس تفصیلات کے مطابق جمعرات شام گئے بھارتی فوج کی جانب سے آزاد کشمیر پانڈو سیکٹر کی سول آبادی پر راکٹ فائیر کیا گیا جس کی زد میں آ کر محمد زاہد نامی شخص شدید زخمی ہو گیا جسے ابتدائی طبعی امداد کیلئے سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا وقوعے کے بعد لائن آف کنٹرول کے ملحقہ سرحدی علاقوں کیں بسنے والی سول آبادی میں شدید خوف وہراس پھیل گیا بھارتی فوج کی جانب سے چوتھی بار سیز فائیر کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی ہے اور مقامی سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے

متعلقہ عنوان :