پشاور پولیس کو گاڑیوں کی کمی کا سامنا،پولیس کے پاس کوئی بلٹ پروف گاڑی نہیں

جمعرات 20 نومبر 2014 23:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) پشاور پولیس کو گاڑیوں کی کمی کا سامنا ہے،پولیس کے پاس کوئی بلٹ پروف گاڑی نہیں ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور پولیس دہشتگردوں کے خلاف عرصے سے برسرپیکار ہے،پشاور شہر 3اطراف سے فاٹا میں گھرا ہوا ہے،پشاور پولیس کے پاس صرف169 گاڑیاں ہیں،پولیس کو ساڑھے300 گاڑیوں کی ضرورت ہے،پولیس کی گاڑیوں کی ضروریات کئی سالوں سے پوری نہیں کی گئی،پشاور پولیس نے اس سلسلے میں آئی جی خیبرپختونخوا کو خط لکھا ہے جس میں نئی گاڑیوں کا مطالبہ کیا ہے،اس کے علاوہ پشاور پولیس کے پاس کوئی بلٹ پروف گاڑی نہیں،موجودہ گشتی پولیس وین کو لوہے کی چادریں لگا کر عارضی طور پر کام چلایا جارہا ہے

متعلقہ عنوان :