واپڈا ملازمین کی تنظیمیں مافیا کی شکل اختیارکرکے عوام کیلئے عذاب بن گئی ہیں،بجلی چوری اور کرپشن انہیں تنظیموں کی پیدا کردہ ہیں،یگرکلچرل مینو فیکچرنگ ایمپیلمنٹ ایسوسی ایشن

جمعرات 20 نومبر 2014 23:24

میاں چنوں( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) واپڈا ملازمین کی تنظیمیں مافیا کی شکل اختیارکرکے عوام کیلئے عذاب بن گئی ہیں،بجلی چوری اور کرپشن انہیں تنظیموں کی پیدا کردہ ہیں،ان پر ہمیشہ کیلئے پابندی عائدکی جائے،سردار عبدالرزاق ڈوگرتفصیلات کے مطابق،ایگرکلچرل مینو فیکچرنگ ایمپیلمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی ممبر ایگزیکٹیو کونسل ،صدر میاں چنوں اور نائب صدر کسان بورڈ ضلع خانیوال سردار حاجی عبدالرزاق ڈوگر نے ایک پر ہمجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ واپڈا کے ملازمین کی تنظیمیں واپڈا میں کرپشن اور بجلی چوری میں پوری طرح ملوث ہیں،جبکہ واپڈا ملازمین کو مفت بجلی کی فراہمی بھی پا کستانی قوم سے امتیازی رویہ ہے کیونکہ عام لوگوں و دیگر سرکاری محکموں کے ملازمین کو کوئی مراعات اورریلیف نہیں ملتا،واپڈا ملازمین کے خوف سے افسران ان کے ہاتھوں کٹھ پتلی بنے ہوئے ہیں،واپڈا کی کرپشن اور بجلی چوری کاسارا بوجھ عوام پر ڈال دیا جاتا ہے،واپڈا ملازمین سمال انڈسٹریز اور بڑے بنگلوں، کوٹھیوں میں بجلی چوری میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ انہوں اپنے گھروں کو منی گرڈ اسٹیشن بنایا ہوا ہے،جس کی وجہ سے عام آدمی پر آئے روز بجلی یونٹوں کی قیمتوں میں اضافے کے بمب گراکر انہیں زندہ درگور کرنے کی کوشش ہوتی ہیں،انہوں نے کہا کہ صنعتی ،ٹریڈ اور عوامی فلاح کی تنظیمیوں کو حکومت اور کوئی محکمہ اہمیت نہیں دیتا،جسکی بنیادی وجہ یہی ہے کہ ہر محکمہ میں کرپٹ ،رشوت خور اور ہوس زر میں مبتلا ملازمین نے اپنے دفاع کیلئے تنظیمیں بنا رکھی ہیں جو سراسر مفاد عامہ اور ملکی مفادات کیخلاف ہے،حالانکہ تنظیمیں اصلاحا ت اور مفاد عامہ کیلئے بنائی جاتی ہیں مگر سرکاری محکموں میں گنگا اُلٹی بہتی ہے، اس موقع پرپاکستان پیسٹی سائیڈ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر میاں مقبول جاوید ،ایگرکلچرل مینو فیکچرنگ ایمپیلمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی ریجنل چیئرمین حاجی محمد رفیق مغل ،جنرل سیکرٹری ر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی میاں چنوں چوہدری عبدالرؤف اور کریانہ ایسوسی ایشن کے ملک محمد اسلم نے کہاکہ کسان،تاجر ،صنعت کار اور عام گھریلوں صارفین ،واپڈا ملازمین کے ہاتھوں اوبلنگ،رشوت اور عدم شنوائی کاشکارہیں،انہوں نے مزید کہا کہ واپڈا کے لگائے میٹر 35 فیصد ایڈوانس چلنے کے علاوہ ، اچانک وولٹیج بڑھنے سے بند میٹروں میں یونٹ بڑھ جاتے ہیں، اگر واپڈا ملازمین تنظیمیں اورانہیں دی جانے والی مفت بجلی ختم کردی جائے ،تو 90فیصد بجلی چوری اور کرپشن کا خاتمہ ممکن ہے،آخر میں متذکرہ عہدیداروں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر واپڈ تنظیموں پر پابندی اور مفت بجلی کی فراہمی ختم نہ کی گئی تو ہم سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں گے،

متعلقہ عنوان :