پتوکی، پنجاب بار کونسل کے الیکشن میں امیدواروں کی طرف سے انتخابی مہم ختم ،میدان سج گیا

جمعرات 20 نومبر 2014 23:21

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) کل 22نومبر کو پنجاب بار کونسل کے ہونے والے الیکشن میں امیدواروں کی طرف سے انتخابی مہم ختم ،میدان سج گیاامیدوار ں نے ٹولیوں کی شکل میں اپنے اپنے حامی وکلاء کے ہمراہ ڈور ٹو ڈور ووٹ مانگے،کانٹے دار مقابلے میں22وکلاء پنجاب بار کونسل لاہور ڈویژن کے ممبر منتخب ہوں گے ان میں ضلع قصور2سیٹ،ضلع لاہور16سیٹ،ضلع اوکاڑہ2سیٹ جبکہ ضلع شیخوپورہ کی بھی 2سیٹیں ہیں،اس الیکشن میں25ہزار کے قریب ووٹ 22 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے ضلع قصور کی دو سیٹیوں کے لئے سید نویدالحسن شاہ ایڈووکیٹ،محمدآصف چودھری،میاں رشید احمد،رانا سعید اختر،چوہدری محمد اسحاق، غلام سرور،قربان ڈوگر سمیت 10 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، ضلع لاہور کی 16سیٹوں کے لیے سید محمد شاہ ایڈووکیٹ،عبدالصمد بسریا،طاہرنصراللہ وڑائچ،چوہدری طارق جاوید،عاصم چیمہ،جاوید بشیر رانا،اکرم چوہدری،غلام سرور نہنگ،خاور بشیر،آغا فیصل،بابر وحید،افضال حسین،میاں عبدالجبار ایڈووکیٹ،ایم متین چوہان،زبیر افضل رانا،چوہدری ایم سلیم،عمران ادریس بٹ،تصدق اعوان،چوہدری کبیر احمد،بشری قمر ایڈووکیٹ،خالدہ پروین،میاں جہانگیر احمد،میاں حفیظ،چوہدری محمداسحاق گجر،ملک سرود،فرہاد علی شاہ،آغافیصل،رانا انتظار حسین،،منیر حسین بھٹی ایڈووکیٹ،ذوالفقار حیدر مانکی ایڈووکیٹ سمیت 69 امیدوار میدان میں موجود ہیں،ضلع اوکاڑہ کی 2سیٹوں کے لیے میاں سردار علی گہلن،میاں ارشد مہار،اختر بھٹی،آصف ستار،اور علی ریاض کرمانی سمیت 12امیدوارضلع شیخوپورہ کی2سیٹوں کے لئے رانا سیف اللہ ،چوہدری منور حسین،چوہدری انور زاہد شاہنوازگجر سمیت 9 امیدوارں کے درمیان مقابلہ ہو گا،لاہور سے ،عبدالصمد بسریا،قصورسیٹ سے سید نوید الحسن شاہ ایڈووکیٹ،اوکاڑہ سے میاں ارشد مہار،اور شیخوپورہ سیٹ سے چوہدری انور زاہد ایڈووکیٹ مضبوط امیدوار ہیں اور ان کی کامیابی یقینی بتائی جا رہی ہے تاہم میدان سج چکا ہے فتح کس کا مقدر بنے گی اس کا فیصلہ 22نومبر کو ہو گا

متعلقہ عنوان :