جیکب آباد ،68کلو چرس غائب کرکے ملزمان کو چھوڑنے کا معاملہ ڈی جی کے نوٹس پر انکوائری ٹیم جیکب آباد پہنچ گئی، ایکسائز عملے کے بیانات قلم بند

جمعرات 20 نومبر 2014 23:14

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء)68کلو چرس غائب کرکے ملزمان کو چھوڑنے کا معاملہ ڈی جی کے نوٹس پر انکوائری ٹیم جیکب آباد پہنچی ایکسائز عملے کے بیانات قلم بند کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں چند روز قبل 68کلو چرس پکڑ کر غائب کرنے اور گرفتار ملزمان کو لاکھوں روپے لے کر آزاد کرنے کے معاملے پر ڈی جی ایکسائز کے نوٹس کے بعد گذشتہ روز ای ٹی او نوشہرہ فیروز ملک محمدامین ،اے ای ٹی او قربان شیخ کی قیادت میں ایکسائز آفس جیکب آباد پہنچی انکوائری ٹیم نے ای ٹی او عبدالوحید تھیم ،اقبال عاربانی سمیت چار اہلکاروں کے بیانات قلم بند کیے اس موقع پر قربان شیخ نے صحافیوں کو بتایا کہ تفتیش کررہے ہیں اتنا بڑا مسئلہ ہواہے کچھ نہ کچھ تو ضرور ہے ایک ہفتہ کے اندر انکوائری مکمل کرکے سیکریٹری کو رپورٹ دیں گے