2ہزاربیل گائے اورسترٹرک کھادروزانہ افغانستان اسمگل کی جاتی ہے ، جمعیت علماء اسلام بلوچستان

جمعرات 20 نومبر 2014 23:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری اورسابق صوبائی وزیرحاجی بہرام خان اچکزئی نے کہاہے کہ گڑنگ چیک پوسٹ کوژک کے راستے روزانہ رات کو2ہزاربیل گائے اورسترٹرک کھادافغانستان اسمنگلنگ کیاجاتاہے جس سے ملک کے زرمبادلہ کانقصان ہوجاتاہے انہوں نے کہاکہ اس چیک پوسٹ پربھتہ وصول کیاجاتاہے اوربھتہ کی رقم میں چمن کے کچھ بااثرشخصیات کوبھی حصہ دیاجاتاہے انہوں نے کہا کہ اس چیک پوسٹ کے خلاف چمن کے عوام نے کئی بارہڑتال اوراحتجاج کیاہے اورگزشتہ دورحکومت میں ہم نے وفاقی حکومت سے یہ مسئلہ اٹھایااس وقت کے وزیرداخلہ رحمان ملک نے اس چیک پوسٹ کوختم کرنے کے احکامات بھی جاری کئے لیکن بدقسمتی سے یہ چیک پوسٹ آج تک برقرارہے انہوں نے کہاکہ یہ چیک پوسٹ غیرقانونی ہے افغان بارڈرپرچیک پوسٹوں کومضبوط کیاجائے،انہوں نے مطالبہ کیاکہ چمن کے قصائی کوبیل گائے کااپناکوٹہ دیاجائے اورآئی جی ایف سی اورکمانڈٹ چمن گڑنگ چیک پوسٹ پربھتہ لینے کی تحقیقات کے لئے انکوائری کریں ۔