فاٹا ٹریبونل نے کالعدم تنظیموں سے روابط کے الزام میں قید ڈاکٹر شکیل آفریدی کیس میں تفصیلی ریکارڈ جمع کرنے کیلئے پولیٹیکل انتظامیہ خیبر ایجنسی کو آخری مہلت دیدی ،18دسمبر تک ڈاکٹر شکیل آفریدی کیس سے متعلق مکمل ریکارڈجمع کرنے کے احکامات جاری

جمعرات 20 نومبر 2014 23:06

فاٹا ٹریبونل نے کالعدم تنظیموں سے روابط کے الزام میں قید ڈاکٹر شکیل ..

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء ) فاٹا ٹریبونل نے کالعدم تنظیموں سے روابط کے الزام میں قید کی سزا پانے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کیس میں تفصیلی ریکارڈ جمع کرنے کیلئے پولیٹیکل انتظامیہ خیبر ایجنسی کو ایک مرتبہ پھر آخری مہلت دیدی ہے اور 18دسمبر تک ڈاکٹر شکیل آفریدی کیس سے متعلق مکمل ریکارڈجمع کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں فاٹا ٹریبونل میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کیس کی سماعت ہوئی ٹریبونل کے چیرمین شاہ ولی سمیت پیر فدا اور اکبر خان پر مشتمل تین ممبران نے کیس کی سماعت کی اس موقع پر پولیٹیکل انتظامیہ خیبر ایجنسی کی جانب سے سرکاری وکیل وہاب اور ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکیل قمر ندیم ایڈوکیٹ ٹریبونل میں پیش ہوئے اس کیس میں فاٹا ٹریبونل نے پی اے خیبر ایجنسی کو مکمل ریکارڈ جمع کرنے کے احکامات دئیے تھے جبکہ پی اے کی جانب سے ٹریبونل میں ریکارڈ جمع نہیں کرایا گیاتاہم پی اے خیبر ایجنسی کی جانب سے پیش ہونے والے سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ریکارڈ جمع کرنے کیلئے انہیں مزید مہلت دی جائے فاٹا ٹریبونل نے استدعا منظور کرلی اور پی اے خیبر ایجنسی کو ایک مرتبہ پھر آخری مہلت دیتے ہوئے18دسمبر تک ڈاکٹر شکیل آفریدی کیس سے متعلق مکمل ریکارڈ جمع کرنے کے احکامات دئیے ۔

متعلقہ عنوان :