پشاور ہائی کورٹ نے صوبے بھر سے لاپتہ افراد کیس میں حراستی مراکز کو نوٹس جاری کردئیے‘سائیڈ بورڈ رپورٹ طلب ،

کوہاٹ کے حراستی مرکز نے رپورٹ عدالت عالیہ میں پیش کر دی

جمعرات 20 نومبر 2014 23:06

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء ) پشاور ہائی کورٹ نے صوبے بھر سے لاپتہ افراد کیس میں حراستی مراکز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اور سائیڈ بورڈ رپورٹ طلب کر لی جب کہ کوہاٹ کے حراستی مرکز نے رپورٹ پیش کر دی عدالت نے چارسدہ کے لاپتہ کیس میں ایس ایچ او پڑانگ چارسدہ کو نوٹس جاری کرکے طلب کر لیا چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس غضنفر خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے صوبے بھر سے لاپتہ افراد کیس کی سماعت کی جس میں 31کیسیز ایڈیشنل رجسٹرار کو ریفر کر دیئے گئے جب کہ 11کیسوں کی سماعت کی گئی اس موقع پر سرکاری وکلاء منظور خلیل اور مجاہد علی پیش ہوئے جب کہ کوہاٹ انٹر منٹ سنٹر نے لاپتہ افراد کے حوالے سے عدالت کو رپورٹ پیش کی عدلت نے باقی تمام حراستی مراکز سے لاپتہ افراد کے حوالے سے اورسائیڈ بورڈ کی رپورٹ طلب کر لی جب کہ چارسدہ سے لاپتہ شہری کے کیس میں ایس ایچ پڑانگ کو نوٹس جاری کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :