سرتاج عزیز کا افغان قومی سلامتی کے مشیر کو ٹیلی فون ،حالیہ انٹرویو سے متعلق وضاحت دی،

میری بات کو غلط انداز میں پیش کیاگیا،پاکستان دہشتگردی کے خلاف بلاتفریق کارروائی کر رہا ہے،سرتاج عزیز

جمعرات 20 نومبر 2014 23:05

سرتاج عزیز کا افغان قومی سلامتی کے مشیر کو ٹیلی فون ،حالیہ انٹرویو ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے افغان قومی سلامتی کے مشیر کو ٹیلی فون کرکے بی بی سی اردو کو دئیے گئے حالیہ انٹرویو سے متعلق وضاحت دی،میڈیا رپورٹس کے مطابق سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بی بی سی نے میری بات کو غلط انداز میں پیش کیا،پاکستان دہشتگردی کے خلاف بلاتفریق کارروائی کر رہا ہے،آپریشن ضرب عضب میں کسی قسم کا امتیاز نہیں برتا جارہا ہے،برطانوی ادارے نے سیاق وسباق سے ہٹ کر بیان کو پیش کیا،میں نے تاریخی تناظر میں بات کی تھی

متعلقہ عنوان :