لاہور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ نواز کے رکن قومی اسمبلی اسفن یار بھنڈارہ کی نااہلی کی درخواست میں ایم این اے کو جواب داخل کرانے کیلئے مزید دس دن کی مہلت دیدی

جمعرات 20 نومبر 2014 23:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ نواز کے رکن قومی اسمبلی اسفن یار بھنڈارہ کی نااہلی کی درخواست میں ایم این اے کو جواب داخل کرانے کیلئے مزید دس دن کی مہلت دیدی۔لاہور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ نواز کے رکن قومی اسمبلی اسفن یار بھنڈارہ کی نااہلی کی درخواست میں ایم این اے کو جواب داخل کرانے کیلئے مزید دس دن کی مہلت دیدی۔

لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شہزادہ مظہر نے تحریک انقلاب کی درخواست پر سماعت شروع کی تواسفن یار بھنڈارہ کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ جواب داخل کرانے کیلئے انہیں مزید دس دن کی مہلت دی جائے، درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر نے بتایا کہ پہلے بھی جواب داخل کرانے کیلئے رکن قومی اسمبلی کو تین ہفتوں کا وقت دیا گیا تھا ، عدالت نے کی مزید سماعت ستائیس نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے رکن اسمبلی اسفن یار بھنڈارہ کو جواب داخل کرانے کی مہلت دیدی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسفن یار بھنڈارہ کے خلاف نیب سندھ میں ریفرنس دائر ہیں مگر انہوں نے کاغذات نامزدگی میں ان حقائق کا ذکر نہیں کیا ، حقائق چھپانے پر رکن اسمبلی آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے لہذا اسفن یار بھنڈارہ کے رکن قومی اسمبلی بننے کا نوٹیفکیشن کالعدم کیا جائے۔