وزیر اعظم نے چیئرمین نیپرا کی تقرری کی منظوری دیدی

جمعرات 20 نومبر 2014 22:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) چار سال بعد چیئرمین نیپرا کو تعینات کر دیا گیا وزیر اعظم نے طارق سدوزئی کی بطور چیئرمین نیپرا تقرری کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق2011ء سے چیئرمین نیپرا خالد سعید کی ریٹائرمنٹ کے بعد حکومت نے نیپرا میں کسی کو چیئرمین تعینات نہیں کیا اس دوران یہ عہدہ مختلف قائم مقام چیئرمین کے پاس رہا ، چیئرمین نیپرا کی تعیناتی کیلئے گزشتہ ماہ سمری وزیر اعظم کو بھجوائی گئی تھی جس کی منظوری دیدی گئی ہے ۔ طارق سدوزئی اس سے قبل چیئرمین پیپکو تعینات رہے ۔

متعلقہ عنوان :