Live Updates

پی ٹی آئی کا سندھ حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے ،پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن

جمعرات 20 نومبر 2014 22:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر عبدالقادر پٹیل اور جنرل سیکریٹری نجمی عالم نے تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیا جس میں PTIکے ارکین نے سندھ حکومت کو مستعفی ہونے اور سندھ حکومت ان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا اور تھر کے غم میں یہ لوگ نڈھال ہیں جبکہ آج تک انہوں نے تھر کا ایک بھی دورہ نہیں کیا اور تھر کے عوام کی ہمدردی سمیٹنے کے دعوے کئے جارہے ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی میڈیا سیل سندھ سے جاری ایک بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماوٴں نے کہا کہ اپوزیشن اور میڈیا نے تھر کو سامنے رکھتے ہوئے سندھ حکومت کے خلاف کہانی گھڑی ہے یہ ایسے راگ الاپ رہے ہیں کہ جیسے یہ لوگ وہاں کے رہنے والے ہوں ہم بار بار اپوزیشن کو کہہ چکے ہیں کہ وہ آئیں اور تھر کا دورہ کریں وہاں کے ہسپتالوں اور میڈیکل سینٹر سمیت عوام کو مہیا کی جانے والی سہولیات کا بغور معائینہ کریں اس کے بعد وہی تھر میں پریس کانفرنس کریں اور حکومت کی کوتاہیوں کی نشاندہی کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام باشعور ہیں وہ انہیں اور انکے قائد ظالمان خان کو اچھی طرح پہنچان چکے ہیں کہ یہ لوگ جھوٹ در جھوٹ بولتے ہیں کہ بالآخر یہ اپنے ہی جھوٹ کو سچ سمجھتے ہیں اور ایک جھوٹ کو چھپانے کے لئے دوسر ا پھر تیسرا اور لاتعداد جھوٹ بول کر عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماوٴں نے کہا کہ کے پی کے میں حکومتی کارکردگی سب کے سامنے ہے اور آئی ڈی پیزپر ہونے والے تشدداور انہیں جیل بھجوانے والی حکومت کو بھی آئی ڈی پیز اور کے پی کے کے عوام اچھی طرح پہچان چکے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات