سکولوں سے باہر رہنے والے بچوں کوسکول لے جانے کیلئے نجی تعلیمی ادارے حکومت سے تعاون کریں،گورنرپنجاب

جمعرات 20 نومبر 2014 22:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورنے کہاہے کہ سکولوں سے باہر رہنے والے بچوں کوسکول لے جانے کے لئے نجی تعلیمی ادارے حکومت سے تعاون کریں۔ڈراپ آؤٹ کی بڑھنے والی شرح ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے انہوں نے ان خیالات کااظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی کے مرکزی چیئرمین ادیب جاودانی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات میں کیا۔

اس موقع پر فیصل آبادسے رانامقرب الٰہی،چوہدری ندیم سندھو،محمدعارف سندھو اوردیگراضلاع سے آئے ہوئے نمائندے بھی موجود تھے۔ملاقات میں ایسوسی ایشن نے تجویزپیش کی کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کادائرہ کار مخصوص علاقوں کی بجائے پورے پنجاب میں بڑھایاجائے ۔ڈراپ آؤٹ ہونے والے بچوں کو نجی تعلیمی ادارے اپنے اداروں میں ایجوکیشن فراہم کرنے کوتیارہیں لیکن ان کی فیسیں ایجوکیشن فاؤنڈیشن پرائیویٹ سکولوں کواداکرے جبکہ فری اینڈکمپلسری ایکٹ کے نفاذکویقینی بنانے کے لئے حکومت سرکاری وپرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلبہ کی بورڈامتحانی ورجسٹریشن فیسیں معاف یکساں معاف کرے اورمیرٹ پر سولرلیمپ اورلیب ٹاپ کی تقسیم بلاتقریق سرکاری وپرائیویٹ سکولوں کے طلبہ میں کی جائے۔

(جاری ہے)

گورنرپنجاب نے یہ تجویر پنجاب حکومت کودینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :