سپیکر بلوچستان اسمبلی عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے ،

سعودی عرب میں قیام دو ہفتے تک رہے گا، غیر موجودگی میں ڈپٹی سپیکر قائم مقام سپیکر کے فرائض سرانجام دینگے، میر جان محمد جمالی

جمعرات 20 نومبر 2014 22:30

کوئٹہ /سعودی عرب ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی کے اسپیکر میر جان محمد جمالی نے کہا ہے کہ ارکان اسمبلی کے پاس یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ اسمبلی کا اجلاس ریکوزیشن کرکے بلاسکتے ہیں اور قانون میں اس بات کی اجازت ہے کہ اگر ارکان اسمبلی ریکوزیشن اجلاس بلانے کی تعدا پوری کرلیتے ہیں تو اسپیکر پابند ہوتا ہے کہ وہ 14دن کے اندر اجلاس بلانے کے پابند ہونگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات جمعرات کو جدہ سے ٹیلی فون پراین این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ میں عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گیا ہوں اور میر ا قیام دو ہفتے تک جاری رہے گا اب ڈپٹی اسپیکر جو میر غیر موجودگی میں قائمقام اسپیکر بن گئے ہیں ان کو یہ اختیار قانونی طو رپر حاصل ہوگا کہ وہ اسمبلی کا اجلاس جو اپوزیشن کے درخواست پر طلب کرنے کے بارے میں درخواست جمع کرائی ہے وہ کس تاریخ کو اجلاس طلب کرتے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ میں اس وقت سعودی عرب میں ہوں اور انشاء اللہ مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں جمعہ کی نمازیں ادا کروں گا اور پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعا کروں گا ۔