حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں کنٹریکٹ پر بھرتی مختلف محکموں کے ملازمین کو 30 نومبر تک فارغ کرنے کیلئے حتمی نوٹس جاری کردیئے ،

پہلے مرحلہ میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور محکمہ لائیو سٹاک کے کنٹریکٹ ملازمین کو نوٹس جاری کئے گئے

جمعرات 20 نومبر 2014 22:19

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں کنٹریکٹ پر بھرتی مختلف محکموں کے ملازمین کو 30 نومبر تک فارغ کرنے کیلئے حتمی نوٹس جاری کردیئے ہیں جس کے باعث کنٹریکٹ ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے پہلے مرحلہ میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور محکمہ لائیو سٹاک کے کنٹریکٹ ملازمین کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں اس سلسلہ میں پنجاب لوئر سکیل گورنمنٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن تحصیل یونٹ سرگودھا کا اجلاس بمقام ڈویژنل آفس گورنمنٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن پرونشل بلڈنگ ڈویژن سرگودھا میں منعقد ہوا زیرصدارت ڈویژنل جنرل سیکرٹری علی عمران بھٹی و ڈویژنل صدر محمد یوسف جنجوعہ اور سینئر نائب صدر ملک محمد نصر اللہ اور تحصیل سرگودھا کے تمام عہدیداروں نے شرکت کی تحصیل سرگودھا کے صدر رانا محمد حبیب تحصیل سرگودھا کے جنرل سیکرٹری وقاص انجم میکن سینئر نائب صدر احمد نواز محکمہ ایجوکیشن ،ملک ارشد جونےئر نائب صدر محکمہ تعلقات عامہ ملک قیصر عباس محکمہ T.M.A نے شرکت کی اور تمام عہدیداروں نے اپنے اپنے محکموں کے مطالبات و مسائل ڈویژنل جنرل سیکرٹری پنجاب لوئر سکیل گورنمنٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن علی عمران بھٹی و محمد یوسف جنجوعہ کو آگاہ کیا جس میں انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری ارباب اختیار و خادم اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف و چیف سیکرٹری پنجاب چوہدری نوید اکرم چیمہ و کمشنر سرگودھا ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف و ڈی سی او ثاقب منان اور ڈویژن کے آل ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ /ای ڈی اوز صاحبان سے اپیل کرتے ہیں کہ درجہ چہارم کے کنٹریکٹ ملازمین کو گورنمنٹ پنجاب ریگولیشن ونگ لاہور کے نوٹیفکیشن کے مطابق بروقت ریگولر کیا جائے ۔

(جاری ہے)

اور گورنمنٹ نے درجہ چہارم کے ملازمین کے لئے ٹائم سکیل والا نوٹیفیکین جاری کیا تھا اس پر کچھ محکموں میں عملدرامد نہیں کیا جا رہا اور T.M.A والے چھوٹے ملازمین کو چھ ماہ سے ابھی تک تنخواہیں نہیں دی جارہیں اور محکمہ پبلک ہیلتھ و لائیو سٹاک والے ملازمین کو نکالا جارہا ہے اور ہم تمام ملازمین پرزور اپیل کرتے ہیں کہ جتنی گرانٹس وفاقی گورنمنٹ اپنے ملازمین کو دیتی ہے یا د رہے کہ اتنی ہی خادم اعلیٰ پنجاب درجہ چہارم کے ملازمین کو بھی دیں ہم سے سوتیلی ماں والا سلوک نہ کیا جائے ہم بھی آپ کی اولاد جیسے ہیں۔ اور مالی مدد کی گرانٹ وفاقی حکومت کے مساوی کی جائے۔ اور درجہ چہارم کے ملازمین کی ترقیوں کی DPCپنجاب گورنمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق بروقت کی جائیں

متعلقہ عنوان :