عمران کیسے ارب پتی بنیں کسی کو سمجھ نہیں آئی ، وزیر اطلاعات پرویز رشید ،

کوئی کاروبار اور ذرائع آمدن نہ ہونے کے باوجود شاہانہ خرچے کررہے ہیں ، پیسہ کہاں سے آرہا ہے؟ ، بیان

جمعرات 20 نومبر 2014 22:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران کیسے ارب پتی بنیں کسی کو سمجھ نہیں آئی  کوئی کاروبار اور ذرائع آمدن نہ ہونے کے باوجود شاہانہ خرچے کررہے ہیں  پیسہ کہاں سے آرہا ہے؟جمعرات کو ایک بیان میں کہاکہ ارب پتی تو خان صاحب ہیں عمران خان کیسے ارب پتی بنیں اس کی سمجھ کسی کو نہیں آئی انہوں نے کہاکہ عمران خان کے شاہانہ خرچوں نے عوام کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے آپ کا کوئی کاروباراور ذرائع آمدن نہیں ہے اور اس کے باوجود اتنا پیسہ کہاں سے آرہا ہے وزیراطلاعات نے کہاکہ عمران خان کے اپنے لوگ پارٹی فنڈز میں خوردبرد پر پی ٹی آئی سربراہ کے خلاف مقدمات کررہے ہیں ۔