صنعتوں کو ایل این جی کی فراہمی سے 28 سومیگا واٹ بجلی بچائی جاسکے گی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،

ایل این جی کی درآمد سے صنعتوں کوفروغ ملے گا اجلاس سے خطاب ، مہنگے ڈیزل سے چلنے والے پلانٹ صرف انتہائی ضرورت کے اوقات میں چلائے جائیں گے اجلاس میں فیصلہ

جمعرات 20 نومبر 2014 22:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ صنعتوں کو ایل این جی کی فراہمی سے 28 سومیگا واٹ بجلی بچائی جاسکے گی۔ ایل این جی کی درآمد سے صنعتوں کوفروغ ملے گا۔

(جاری ہے)

وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی سربراہی میں توانائی سے متعلق اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں وزیرپٹرولیم و قدرتی گیس شاہد خاقان عباسی،،وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف اوردیگرحکام شریک ہوئے ذرائع کے مطابق تمام اہم شعبوں کو گیس کی زیادہ سے زیادہ فراہمی یقینی بنانے کیلئے گیس مینجمنٹ پلان پر تبادلہ خیال کیا ۔

وزیرخزانہ اسحق ڈار کی صدارت میں اجلاس نے گیس کی قلت پرقابو پانے کیلئے چھ سو ملین میٹرک مکعب فٹ ایل این جی کی درآمدکیلئے حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق یہ فیصلہ بھی کیاگیا کہ توانائی کے شعبے کو ترجیح دی جائے گی اور مہنگے ڈیزل سے چلنے والے پلانٹ صرف انتہائی ضرورت کے اوقات میں چلائے جائیں گے تاکہ بجلی کی بندش کی وجہ سے ہونے والی پریشانی سے لوگوں کو بچایا جائے ۔وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا کہ صنعتی شعبے کو ایل این جی کی فراہمی سے اٹھائیس سومیگا واٹ بجلی بچائی جاسکے گی۔

متعلقہ عنوان :