پشاورہائیکورٹ نے چترال کیلئے پی آئی اے پروازوں کی تعدادمیں کمی ، اضافی کرایوں کی وصولی پر چیئرمین پی آئی اے کو نوٹس جاری کردیا

جمعرات 20 نومبر 2014 22:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) پشاورہائی کورٹ نے چترال کیلئے پی آئی اے پروازوں کی تعدادمیں کمی اوراضافی کرایوں کی وصولی پر چیئرمین پی آئی اے کو نوٹس جاری کردیا۔پشاورہائی کورٹ کے جسٹس مسزارشاد قیصر اور جسٹس یونس تہیم پرمشتمل ڈویژن بنچ نے چترال کے رہائشی محمد امین الحسن کی جانب سے ممتازالرحمان ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائررٹ میں کہاگیاہے کہ 2008ء تک چترال کیلئے روزانہ تین پروازیں چلائی جاتی تھیں ملاکنڈڈویژن جوٹیکس فری زون ہے اورچترال بھی اسی ڈویژن میں واقع ہے اسی لئے چترال کے لئے یکطرفہ کرایہ 2210روپے تھا۔

انہوں نے عدالت کو بتایاکہ پشاورسے کراچی کافضائی خرچہ 7477روپے ہے مگراس کے برعکس چترال جوایک پسماندہ علاقہ ہے اورکراچی کی نسبت اس کافاصلہ بھی کم ہے لیکن اس کے باوجود پی آئی اے چترال جانے والے مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کررہا ہے جو چترالی عوام کیساتھ زیادتی ہے جبکہ اب چترال کیلئے پراوزوں میں بھی کمی کی گئی ہے جس کی وجہ سے وہاں کے شہریوں کوشدیدمشکلات کاسامناہے لہذاعدالت سے استدعاہے کہ وہ قومی ائیرلائن کے حکام کوہدایات جاری کریں کہ وہ چترال کیلئے کرایے 2007کے برابرلانے کیساتھ ساتھ پروازوں کی تعداد میں اضافہ کریں ۔

(جاری ہے)

عدالت نے دلائل سننے کے بعد قومی ائیرکے حکام کو نوٹس جاری کرکے تحریری جواب مانگ لیا۔

متعلقہ عنوان :