کوئی سیاسی طاقت سندھ میں پیپلز پارٹی کو شکست نہیں دے سکتی،رانا شاہد

جمعرات 20 نومبر 2014 22:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) سندھ ہمیشہ پیپلز پارٹی کا گڑھ رہا ہے۔ کوئی سیاسی طاقت سندھ میں پیپلز پارٹی کو شکست نہیں دے سکتی۔

(جاری ہے)

موسمی سیاست دان لاڑکانہ سمیت کسی بھی جگہ جلسہ کرلیں انہیں اپنی حیثیت کا پتہ چل جائے گا کارکنوں کے جلوس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما رانا شاہد نے کہا کہ شیر ذوالفقار علی بھٹو اور متحرمہ بینظیر بھٹو شہید نے اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر پاکستان اور سندھ کو بچایا ہے وہ دونوں سندھ کی مٹی میں ہی دفن میں اور آج بھی سندھ دھرتی کے نوجوان بھٹو خاندان کے نام پر اپنی جانوں کا نذرانہ دینے کے لیے تیار ہیں ۔

رانا شاہد نے کہا کہ بھٹو خاندان کیخلاف جس نے بھی کوئی نازیبا بات کہی کارکن اس کی زبان کھینچ لیں۔ بھٹو خاندان کا دشمن پاکستان کادشمن ہے اور اس کے خلاف پاکستان میں رہنے والی تمام قومیں ایک ساتھ کھڑی ہوجائیں گے اور بھٹو خاندان کے دشمنوں کو عبرت ناک سبق سکھایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :