اجتماع عام میں شرکت کیلئے کراچی سمیت اندرون سندھ سے اسپیشل ٹرینوں کے ذریعے ہزاروں افراد پر مشتمل قافلے لاہور روانہ ،

جماعت اسلامی ملک واحد دینی وسیاسی جماعت ہے جوملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی

جمعرات 20 نومبر 2014 22:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے جمعہ 21نومبر سے مینار پاکستان لاہورمیں ہونے والے سہ روزہ اجتماع عام کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں،آج اجتماع عام میں شرکت کیلئے کراچی سمیت اندرون سندھ سے اسپیشل ٹرینوں کے ذریعے ہزاروں افراد پر مشتمل جماعت اسلامی سندھ کے کارکنان کے قافلے لاہور روانہ ہوئے جس میں مرد وخواتین،بزرگ ،نوجوان اور شیر خوار بچے بھی شامل تھے،کراچی سے امیرحلقہ حافظ نعیم الرحمٰن،حیدرآباد سے صوبائی نائب قیم عبدالوحید قریشی اورروہڑی سے علامہ حزب اللہ جکھرونے قافلوں کو روانہ کیا۔

شرکاء کاجوش وجزبہ دیدنی تھا،جنہوں ہاتھوں جماعت اسلامی کے کلمہ طیبہ والے سبزہلالی پرچم اٹھارکھے تھے اورنعرہ تکبیر اللہ اکبر کی صدآئیں بلند کررہے تھے جبکہ روانگی سے قبل کارکنان کو نظم وضبط کی ہدایات،درودشریف،ذکرواذکاراور خصوصی دعا ؤں کااہتمام بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رہنماوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ جمعتہ المبار ک کو مینار پاکستان پرشروع ہونے والہ اجتماع ملکی تاریخ کا بڑااجتماع ہوگا اسکے پاکستانی سیاست پرگہرے اثرات مرتب ہوں گے۔

دریں اثناء جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک واحد دینی وسیاسی جماعت ہے جوملک کو موجودہ بحران سے نکالنے اورعوام کو مہنگائی،بیروزگاری،کرپشن سمیت مسائل سے نجات دلانے کی صلاحیت رکھتی ہے کیونکہ جماعت اسلامی ہی ملک کی واحد جماعت ہے جس کے پاس اہل ودیانتداروعوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار قیادت موجود ہے۔

جماعت اسلامی کھولے دعوے نہیں عملی اقدامات بھی کرکے دکھاتی ہے کراچی کے سابق میئر عبدالستارافغانی ،نعمت اللہ خان سے لیکرسراج الحق کا ملک وملت کیلئے کرادارواقدامات واضح ثبوت ہے۔جنہوں نے ہمیشہ ذاتی مفادات یااپنی تجوریاں بھرنے کی بجائے کفایت شعاری،سادگی ،میرٹ اورصرف عوامی مفاد کو سامنے رکھا،اب بھی عوام نے خدمت کا موقع دیاتو یہی دیانتدار قیادت خدمت ۔

،دیانت وامانت کے ساتھ ملک وقوم کی تقدیر بدل دے گی۔ مینار پاکستان پرہونے والے اجتماع عام کے ملکی سیاست میں گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔سندھ کے عوام ماضی کی طرح سراج الحق کی تحریک تکمیل پاکستان میں ہراول دستہ کا کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی پاکستان ہی دراصل خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے جس کیلئے جماعت اسلامی جدوجہد کرہی ہے۔ جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں ایک بار پھر تاریخی مقام مینار پاکستان سے تحریک تکمیل پاکستان کا آغاز کرکے بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح اورشہداء کا خواب شرمندہ تعبیر کرانا چاہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :